آیت 38
 

کُلُّ نَفۡسٍۭ بِمَا کَسَبَتۡ رَہِیۡنَۃٌ ﴿ۙ۳۸﴾

۳۸۔ہر شخص اپنے عمل کا گروی ہے۔

تفسیر آیات

جس طرح طب کا کہنا ہے کہ انسان صحت کے اعتبار سے وہی ہے جو وہ کھاتا ہے۔ اسی طرح مذہب اور دین کا یہ کہنا ہے کہ انسان وہی ہے جو وہ کرتا ہے۔ لہٰذا عمل، قرض ہے اور نفس اس کا گروی ہے۔ عمل برا ہونے کی صورت میں نفس اپنے عمل کی گرفت میں ہو گا اور عمل صحیح ہونے کی صورت میں اس نے قرض ادا کر دیا ہو گا، وہ گروی نہ ہو گا۔ اسی لیے اصحاب یمین کا استثنا ہو گیا۔


آیت 38