آیت 37
 

لِمَنۡ شَآءَ مِنۡکُمۡ اَنۡ یَّتَقَدَّمَ اَوۡ یَتَاَخَّرَ ﴿ؕ۳۷﴾

۳۷۔ تم میں سے ہر اس شخص کے لیے جو آگے بڑھنا یا پیچھے رہ جانا چاہے۔

تفسیر آیات

یہ جہنم تنبیہ ہے اس شخص کے لیے جو حق کی اتباع میں آگے جانا چاہتا ہے تاکہ اس جہنم سے بچ جائے یا حق کی اتباع چھوڑ کر پیچھے رہ جانا چاہتا ہے کہ جہنم کا سزاوار بن جائے۔ شیعہ مصادر میں آیا ہے:

مَنْ تَقَدَّمَ اِلَی وَ لَایَتِنَا اُخِّرَ عَنْ سَقَرَ وَ مَنْ تَاَخَّرَ عَنَّا تَقَدَّمَ اِلَی سَقَرَ۔۔۔۔ (الکافی ۱: ۴۳۴)

جو ہماری ولایت سے نزدیک ہو گا وہ جہنم سے دور ہو گا اور جو ہم سے دور ہو گا وہ جہنم کے نزدیک ہو گا۔


آیت 37