آیات 32 - 33
 

وَّ فَاکِہَۃٍ کَثِیۡرَۃٍ ﴿ۙ۳۲﴾

۳۲۔ اور فراوان پھلوں میں ہوں گے،

لَّا مَقۡطُوۡعَۃٍ وَّ لَا مَمۡنُوۡعَۃٍ ﴿ۙ۳۳﴾

۳۳۔ جو نہ ختم ہوں گے اور نہ ان پر کوئی روک ٹوک ہو گی۔

تفسیر آیات

۱۔ یہاں میوے کثرت سے ہوں گے۔ مقدار اور انواع دونوں میں کثرت ہو گی۔ کم پڑنے کی نوبت کبھی نہیں آئے گی اور ایک دو قسموں پر انحصار کرنے کی بھی نوبت نہیں آئے گی۔

۲۔ لَّا مَقۡطُوۡعَۃٍ: یہ میوے موسمی نہ ہوں گے کہ کبھی ہوں اور کبھی نہ ہوں۔ ہر وقت موجود ہوں گے۔

۳۔ وَّ لَا مَمۡنُوۡعَۃٍ: نہ ہی انہیں حاصل کرنے میں کوئی رکاوٹ ہو گی۔ جنت میں اہل جنت کا ارادہ نافذ ہو گا۔ جیسے ہی ارادہ کیا، پھل سامنے آ گیا۔


آیات 32 - 33