آیت 58
 

کَاَنَّہُنَّ الۡیَاقُوۡتُ وَ الۡمَرۡجَانُ ﴿ۚ۵۸﴾

۵۸۔ گویا وہ یاقوت اور موتی ہیں۔

تشریح کلمات

الۡمَرۡجَانُ:

( م ر ج ) مونگا۔ چھوٹا موتی۔

تفسیر آیات

یہ عورتیں چہرے کی رنگت میں ہیرے کی مانند ہیں اور صفائی میں موتیوں کی طرح ۔ اللہ تعالیٰ نے ان عورتوں کی حیا داری اور عفت شعاری کا ذکر پہلے فرمایا۔ اس کے بعد جسمانی حسن و جمال کا ذکر فرما کر اس بات کی طرف اشارہ فرمایا کہ عورت کی اصل قیمت اس کی حیا اور عفت سے بنتی ہے۔


آیت 58