آیت 50
 

فِیۡہِمَا عَیۡنٰنِ تَجۡرِیٰنِ ﴿ۚ۵۰﴾

۵۰۔ ان دونوں (باغوں) میں دو بہتے ہوئے چشمے ہیں

تفسیر آیات

یہ دو چشمے خصوصیت کے حامل ہوں گے۔ ورنہ دیگر آیات میں جنت کے چشموں کا ذکر آتا ہے:

فِیۡ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوۡنٍ ( ۱۵ حجر: ۴۵)

باغوں اور چشموں میں ہوں گے۔

تَجۡرِیٰنِ: سے یہ معلوم ہوا کہ چشمے رواں ہوں گے۔ ان دو چشموں کی روانی میں کیا کیا نعمتیں پوشیدہ ہیں؟ ہم اس کا تصور نہیں کر سکتے۔


آیت 50