آیت 24
 

اَفَلَا یَتَدَبَّرُوۡنَ الۡقُرۡاٰنَ اَمۡ عَلٰی قُلُوۡبٍ اَقۡفَالُہَا ﴿۲۴﴾

۲۴۔ کیا یہ لوگ قرآن میں تدبر نہیں کرتے یا (ان کے) دلوں پر تالے لگ گئے ہیں؟

تفسیر آیات

یہ لوگ اپنی بینش درست کرنے کے لیے قرآن میں تدبر نہیں کرتے۔ قرآن میں تدبر سے انسان میں روشنی اور حق و ناحق میں تمیز کرنے کی صلاحیت آ جاتی ہے لکنہم حفظوا حروفہ و ضیعوا حدودہ۔

مگر ان لوگوں نے حروف قرآن کو تو حفظ کر لیا مگر حدود قرآن کو ضائع کر دیا۔

ابو بکر عتیق بن محمد سورآبادی اپنی تفسیر میں لکھتے ہیں:

قفل سے مراد بے معرفت اور غفلت ہے۔ اللہ نے قرآن میں ایسے دلوں کو دس برے ناموں سے یاد کیا ہے: غمرت، غفلت، غطاء، غشوت، قسوت، مرض، ختم، طبع، رین اور قفل ۔


آیت 24