آیت 65
 

فَاخۡتَلَفَ الۡاَحۡزَابُ مِنۡۢ بَیۡنِہِمۡ ۚ فَوَیۡلٌ لِّلَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا مِنۡ عَذَابِ یَوۡمٍ اَلِیۡمٍ﴿۶۵﴾

۶۵۔ پھر گروہوں نے آپس میں اختلاف کیا، پس ظالموں کے لیے دردناک دن کے عذاب سے تباہی ہے۔

تفسیر آیات

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں لوگوں کے گروہوں میں بڑا اختلاف آیا۔ ایک گروہ نے انہیں خدا کہا، دوسرے نے اللہ کا بیٹا، تیسرے نے شریک اللہ، چوتھے نے تین کا تیسرا ثَالِثُ ثَلٰثَۃٍ کہا، پانچویں نے ان کی ولادت کو ناجائز قرار دیا اور اپنے زعم میں انہیں سولی چڑھا دیا۔

فَوَیۡلٌ لِّلَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا: یہ اختلاف کرنے والے ظلم کا ارتکاب کرنے والے ہیں جو حق سے تجاوز کرنا ہے چونکہ حق کی بات یہ تھی کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے رسول ہیں۔ انہوں نے اللہ کی بندگی کرنے کی دعوت دی۔


آیت 65