آیت 64
 

اِنَّ اللّٰہَ ہُوَ رَبِّیۡ وَ رَبُّکُمۡ فَاعۡبُدُوۡہُ ؕ ہٰذَا صِرَاطٌ مُّسۡتَقِیۡمٌ﴿۶۴﴾

۶۴۔ یقینا اللہ ہی میرا رب ہے اور تمہارا رب ہے پس اسی کی عبادت کرو، یہی سیدھا راستہ ہے۔

تفسیر آیات

میری اطاعت کی اساس توحید ہے کہ اللہ ہی میرا اور تمہارا رب ہے۔ اسی توحیدی راستے کو اختیار کرنے کی صورت میں صراط مستقیم حاصل ہوتا ہے۔

حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے کبھی نہیں کہا کہ میں خدا یا خدا کا بیٹا ہوں۔ میری عبادت کرو۔


آیت 64