آیت 54
 

اِنَّ ہٰذَا لَرِزۡقُنَا مَا لَہٗ مِنۡ نَّفَادٍ ﴿ۚۖ۵۴﴾

۵۴۔ یقینا یہ ہمارا وہ رزق ہے جو ختم ہونے والا نہیں ہے۔

تفسیر آیات

جنت میں رزق ختم ہو نے کا تصور نہیں ہے۔ جنت کی زندگی کا وہ تصور نہ ہو گا جو دنیوی زندگی کا ہے، وہاں کے زمان و مکان اور پیمانے بالکل مختلف ہوں گے جو ہمارے لیے قابل تصور نہیں ہیں۔

مثلاً شکم مادر میں موجود جنین کے لیے دنیا کا طرز زندگی قابل تصور نہیں ہے۔ دنیا میں ایک ادنیٰ سی مثال یہ دی جا سکتی ہے کہ ایک شمع سے جتنی شمعیں جلائی جائیں اس کی روشنی کم نہیں ہوتی۔ اسی طرح جس قدر علم دوسروں کو دیا جائے، دینے والے کے علم میں کمی نہیں آتی۔


آیت 54