آیت 53
 

ہٰذَا مَا تُوۡعَدُوۡنَ لِیَوۡمِ الۡحِسَابِ ﴿۵۳﴾

۵۳۔ یہ وہ بات ہے جس کا روز حساب کے لیے تم سے وعدہ کیا جاتا ہے۔

تفسیر آیات

یہ وہ جزا و ثواب ہے جس کا اہل تقویٰ سے وعدہ کیا جاتا ہے اور اس وعدے کا تعلق یوم حساب سے ہے۔ جس روز انسان کی ابدی قسمت اور دائمی نصیب کا فیصلہ دیا جانا ہے اور اپنے اپنے اعمال کا نتیجہ اخذ کرنا ہے۔


آیت 53