آیت 50
 

جَنّٰتِ عَدۡنٍ مُّفَتَّحَۃً لَّہُمُ الۡاَبۡوَابُ ﴿ۚ۵۰﴾

۵۰۔ وہ دائمی جنتیں ہیں جن کے دروازے ان کے لیے کھلے ہوں گے۔

تفسیر آیات

ان متقین کو جنت میں داخل ہو نے کے لیے دروازہ کھلنے کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ حتیٰ کہ دروازہ کھولنے تک کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی، کھلے ہوئے دروازوں سے داخل ہوں گے۔ چنانچہ سورہ زمر آیت ۷۳ میں فرمایا:

حَتّٰۤی اِذَا جَآءُوۡہَا وَ فُتِحَتۡ اَبۡوَابُہَا وَ قَالَ لَہُمۡ خَزَنَتُہَا سَلٰمٌ عَلَیۡکُمۡ طِبۡتُمۡ فَادۡخُلُوۡہَا خٰلِدِیۡنَ﴿۷۳﴾

یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس پہنچ جائیں گے جنت کے دروازے کھول دئیے جائیں گے اور جنت کے منتظمین ان سے کہیں گے: تم پر سلام ہو، تم بہت خوب رہے، اب ہمیشہ کے لیے اس میں داخل ہو جاؤ۔


آیت 50