آیت 147
 

وَ اَرۡسَلۡنٰہُ اِلٰی مِائَۃِ اَلۡفٍ اَوۡ یَزِیۡدُوۡنَ﴿۱۴۷﴾ۚ

۱۴۷۔ اور ہم نے انہیں ایک لاکھ یا اس سے زائد لوگوں کی طرف بھیجا۔

تفسیر آیات

نجات کے بعد آپ علیہ السلام کو دوبارہ اپنی قوم کی طرف بھیجا جو ابھی ایمان لا چکی تھی۔ ان کی تعداد ایک لاکھ سے کچھ زیادہ تھی۔ اَوۡ کا مطلب بعض کے نزدیک ’’بلکہ ‘‘ ہے۔ ایک روایت میں آیا ہے کہ’’زیادہ‘‘ کا مطلب بیس ہزار ہے۔ اس طرح تعداد ایک لاکھ بیس ہزار بنتی ہے۔ قوم یونس کے ایمان کا واقعہ سورہ یونس آیت ۹۸ کے ذیل میں مذکور ہے۔


آیت 147