آیت 66
 

فَاِنَّہُمۡ لَاٰکِلُوۡنَ مِنۡہَا فَمَالِـُٔوۡنَ مِنۡہَا الۡبُطُوۡنَ ﴿ؕ۶۶﴾

۶۶۔ پھر وہ اس میں سے کھائیں گے اور اس سے پیٹ بھریں گے۔

تفسیر آیات

جہنم میں ہر قسم کا عذاب ہو گا۔ ان میں سے ایک عذاب بھوک ہے۔ اپنی بھوک مٹانے کے لیے اس درخت کی طرف لپکیں گے تو اس کی تلخی اور اس کے جھلسا دینے والے رس کی وجہ سے پیاس کی شدت میں اضافہ ہو گا۔


آیت 66