آیت 48
 

وَ عِنۡدَہُمۡ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ عِیۡنٌ ﴿ۙ۴۸﴾

۴۸۔ اور ان کے پاس نگاہ نیچے رکھنے والی بڑی آنکھوں والی عورتیں ہوں گی۔

تفسیر آیات

۱۔ عورتوں کی بنیادی خصوصیت کا ذکر ہے کہ ان کی نگاہیں صرف اپنے شوہر تک محدود ہوں گی۔ یعنی عفت کا تصور جنت میں بایں معنی ہو گا کہ یہ عورتیں اپنے شوہروں کی قدر و قیمت کو خوب جانتی ہوں گی۔

۲۔ عِیۡنٌ: بڑی آنکھوں والی۔ یہ ان کے حسن کی طرف اشارہ ہے۔ عفت و چاہت کے ساتھ جمالی اعتبار سے بھی کمال درجے کی ہوں گی۔


آیت 48