آیت 22
 

وَ مَاۤ اَنۡتُمۡ بِمُعۡجِزِیۡنَ فِی الۡاَرۡضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ ۫ وَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیۡرٍ﴿٪۲۲﴾

۲۲۔ اور تم اللہ کو نہ زمین میں عاجز بنا سکتے ہو اور نہ آسمان میں اور اللہ کے سوا تمہارا نہ کوئی کارساز ہو گا اور نہ مددگار۔

تفسیر آیات

۱۔ قیامت کے دن تم اللہ کے فیصلے سے نہیں بچ سکتے، نہ تم اللہ کو اپنے فیصلے پر عمل کرنے سے عاجز بنا سکتے ہو، نہ اللہ کی حکومت سے فرار ہو سکتے ہو۔ تمہارے لیے نہ زمین میں کوئی جائے فرار ہے، نہ آسمان میں۔

۲۔ اللہ کے فیصلے سے بچنے کی دوسری صورت یہ ہو سکتی ہے کہ کوئی تمہاری مدد کو آ جائے۔ قیامت کے دن ایسا بھی ممکن نہیں ہے کہ کوئی کسی کی مدد کر سکے۔


آیت 22