آیت 21
 

یُعَذِّبُ مَنۡ یَّشَآءُ وَ یَرۡحَمُ مَنۡ یَّشَآءُ ۚ وَ اِلَیۡہِ تُقۡلَبُوۡنَ﴿۲۱﴾

۲۱۔ وہ جسے چاہتا ہے عذاب دیتا ہے اور جس پر چاہتا ہے رحم فرماتا ہے اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

تفسیر آیات

۱۔ نشأۃ اخریٰ میں جانے والوں میں سے کچھ لوگوں کو اگر اللہ چاہے عذاب دے گا اور جن پر چاہے رحم کرے گا۔ اللہ کا چاہنا ایک عادلانہ قانون کے تحت ہو گا۔ عدل و انصاف کی بنیادوں پر رحم کرے گا اور عذاب دے گا۔

۲۔ وَ اِلَیۡہِ تُقۡلَبُوۡنَ: اس فیصلے کے لیے کہ کس پر عذاب اور کس پر رحم کیا جائے گا؟ اللہ کی بارگاہ کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔


آیت 21