آیت 51
 

وَ لَقَدۡ وَصَّلۡنَا لَہُمُ الۡقَوۡلَ لَعَلَّہُمۡ یَتَذَکَّرُوۡنَ ﴿ؕ۵۱﴾

۵۱۔ اور بتحقیق ہم نے ان کے لیے(ہدایت کی) باتیں مسلسل بیان کیں شاید یہ لوگ نصیحت حاصل کریں۔

تفسیر آیات

یعنی ہم نے ان مشرکین کی ہدایت کے لیے رہنمائی کا ایک مربوط تسلسل قائم کیا ہے۔ جو آیات، سورتوں، وعدوں، عبرتوں اور تاریخ کے اسباق پر مشتمل ہے۔

چنانچہ دوسری جگہ فرمایا:

وَ لَقَدۡ صَرَّفۡنَا لِلنَّاسِ فِیۡ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنِ مِنۡ کُلِّ مَثَلٍ ۫ فَاَبٰۤی اَکۡثَرُ النَّاسِ اِلَّا کُفُوۡرًا﴿﴾ (۱۷ بنی اسرائیل: ۸۹)

اور بتحقیق ہم نے اس قرآن میں ہر مضمون کو لوگوں کے لیے مختلف انداز میں بیان کیا ہے لیکن اکثر لوگ کفر پر ڈٹ گئے۔


آیت 51