آیت 26
 

اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِیۡمِ ﴿ٛ۲۶﴾

۲۶۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی عرش عظیم کا رب ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ: کلام سابق کا نتیجہ ہے کہ جب اس کائنات کو عدم سے وجود میں لانے والی ذات ہی قابل پرستش ہے تو وہ ذات اللہ تعالیٰ کی ذات ہے جس کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں ہو سکتا۔

۲۔ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِیۡمِ : کسی کی عبادت جب خالقیت اور ربوبیت کی بنیاد پر ہی ہو سکتی ہے تو ربوبیت کی منزل پر فائز ذات بھی اسی اللہ کی ہے جو کہ عرش عظیم کا رب ہے۔

عرش کے بارے میں ہم نے یہ موقف واضح طور پر اختیار کیا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کے مقام تدبیر کا نام ہے جو ربوبیت اور مالکیت کا لازمہ ہے۔ وہ اس کائنات کے عظیم تدبیری نظام کا مالک ہے۔


آیت 26