آیت 189
 

فَکَذَّبُوۡہُ فَاَخَذَہُمۡ عَذَابُ یَوۡمِ الظُّلَّۃِ ؕ اِنَّہٗ کَانَ عَذَابَ یَوۡمٍ عَظِیۡمٍ﴿۱۸۹﴾

۱۸۹۔ انہوں نے شعیب کو جھٹلا ہی دیا، چنانچہ سائبان والے دن کے عذاب نے انہیں گرفت میں لے لیا، بے شک وہ بہت بڑے (ہولناک) دن کا عذاب تھا۔

تشریح کلمات

الظُّلَّۃِ:

( ظ ل ل ) چھتری۔ سائبان۔

تفسیر آیات

چنانچہ انہیں سائبان کے دن کے عذاب نے گرفت میں لے لیا۔ اس جگہ مزید تشریح، آیات اور مستند احادیث سے نہیں ملتی۔ ممکن ہے جیسے ان لوگوں نے مطالبہ کیا تھا کہ آسمان سے ان پر ٹکڑا گرے، اسی سائبان سے ان پر بڑا عذاب آگ کے ٹکڑوں کی شکل میں گرا ہو۔

ایکہ اور مدین کے علاقے مختلف ہونے پر ایک قرینہ یہ ہے کہ ان دونوں علاقوں پر آنے والے عذاب مختلف تھے۔ مدین والوں پر عذاب دھماکے کی شکل میں آیا: فَاَخَذَتۡہُمُ الرَّجۡفَۃُ ۔۔ (۷ اعراف:۷۸) اور ایکہ والوں پر یَوۡمِ الظُّلَّۃِ کا عذاب آیا۔


آیت 189