آیت 176
 

کَذَّبَ اَصۡحٰبُ لۡـَٔـیۡکَۃِ الۡمُرۡسَلِیۡنَ﴿۱۷۶﴾ۚۖ

۱۷۶۔ ایکہ والوں نے بھی رسولوں کی تکذیب کی۔

تفسیر آیات

حضرت شعیب علیہ السلام مدین اور ایکہ دونوں کے باشندوں کی طرف مبعوث ہوئے۔ چنانچہ سورہ اعراف میں فرمایا: وَ اِلٰی مَدۡیَنَ اَخَاہُمۡ شُعَیۡبًا اور اس سورہ میں فرمایا: اِذۡ قَالَ لَہُمۡ شُعَیۡبٌ لیکن یہاں یہ اختلاف موجود ہے کہ کیا مدین اور ایکہ دو مختلف علاقے اور قومیں ہیں یا یہ دونوں ایک ہی قوم کے دو نام ہیں؟ بعض اہل تحقیق کے مطابق یہ دونوں ایک قوم اور دو قبیلے تھے۔

قرآنی تعبیر سے معلوم ہوتا ہے حضرت شعیب علیہ السلام کا تعلق اصحاب مدین سے تھا چونکہ قرآن نے فرمایا :وَ اِلٰی مَدۡیَنَ اَخَاہُمۡ شُعَیۡبًا اور ایکہ کے بارے میں اَخَاہُمۡ نہیں فرمایا۔


آیت 176