آیت 52
 

وَ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلٰی مُوۡسٰۤی اَنۡ اَسۡرِ بِعِبَادِیۡۤ اِنَّکُمۡ مُّتَّبَعُوۡنَ﴿۵۲﴾

۵۲۔ اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ میرے بندوں کو لے کر رات کو نکل پڑیں یقینا آپ کا تعاقب کیا جائے گا۔

تفسیر آیات

واقعہ سحر میں کامیابی کے بعد حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک عرصہ مصر میں گزارا۔ بنی اسرائیل، اس واقعہ کے بعد حضرت موسیٰ علیہ السلام پر ایمان لے آئے اور فرعون کی اسیری سے نجات کے لیے ساری امیدیں بھی حضرت موسیٰ علیہ السلام سے وابستہ رکھیں۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ حکم ملتا ہے کہ رات کے وقت نکل پڑیں اور ساتھ یہ خبر بھی دی کہ فرعون تمہارا تعاقب کرنے والا ہے۔


آیت 52