آیت 44
 

فَاَلۡقَوۡا حِبَالَہُمۡ وَ عِصِیَّہُمۡ وَ قَالُوۡا بِعِزَّۃِ فِرۡعَوۡنَ اِنَّا لَنَحۡنُ الۡغٰلِبُوۡنَ﴿۴۴﴾

۴۴۔ انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے: فرعون کے جاہ و جلال کی قسم بے شک ہم ہی غالب آئیں گے۔

تفسیر آیات

چنانچہ ان ساحروں نے اپنے جادو کا بھرپور مظاہرہ کیا جسے الاعراف میں وَ جَآءُوۡ بِسِحۡرٍ عَظِیۡمٍ ۔ (۷ اعراف: ۱۱۶) فرمایا اور سورہ طٰہ میں فرمایا:

فَاَوۡجَسَ فِیۡ نَفۡسِہٖ خِیۡفَۃً مُّوۡسٰی﴿﴾ (۲۰ طٰہ: ۶۷)

پس موسیٰ نے اپنے اند ر خوف محسوس کیا۔

کہ موسیٰ علیہ السلام کو بھی خوف لاحق ہوا کہ کہیں باطل کا غلبہ نہ ہو جائے۔ اس آیت میں اس جادو کا مظاہرہ عظیم ہونے کی طرف اشارہ کیا۔ جادو دیکھ کر وہ کہنے لگے: فرعون کی جاہ و جلالت کی قسم ہم جیت گئے۔

اہم نکات

۱۔ باطل ہمیشہ وقتی اوچھل کود کو اپنی جیت قرار دیتا ہے۔


آیت 44