آیات 93 - 94
 

قُلۡ رَّبِّ اِمَّا تُرِیَنِّیۡ مَا یُوۡعَدُوۡنَ ﴿ۙ۹۳﴾

۹۳۔ (اے رسول) کہدیجئے: میرے رب! اگر تو وہ عذاب مجھے دکھا دے جس کا ان کے ساتھ وعدہ کیا گیا ہے،

رَبِّ فَلَا تَجۡعَلۡنِیۡ فِی الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ﴿۹۴﴾

۹۴۔ تو میرے رب! مجھے اس ظالم قوم کے ساتھ شامل نہ کرنا۔

تفسیر آیات

۱۔ اِمَّا تُرِیَنِّیۡ: ان حرف شرط ما زائدہ ہے۔

خود اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس دعا کی تعلیم سے یہ اشارہ مل رہا ہے کہ ان مشرکین پر عذاب نازل ہونے کا وقت قریب آ رہا ہے۔

۲۔ فَلَا تَجۡعَلۡنِیۡ: دعا کے اس جملے سے معلوم ہوتا ہے کہ عذاب اتنا شدید ہو گا کہ بے گناہ کے منہ سے یہ دعا نکلے گی: پروردگارا! ہمیں ان ظالموں کی طرح کسی عذاب میں مبتلا نہ فرما۔


آیات 93 - 94