آیت 92
 

عٰلِمِ الۡغَیۡبِ وَ الشَّہَادَۃِ فَتَعٰلٰی عَمَّا یُشۡرِکُوۡنَ﴿٪۹۲﴾

۹۲۔ وہ غیب و شہود کا علم رکھتا ہے پس وہ منزہ ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں۔

تفسیر آیات

کل کائنات کا ہر ذرہ اللہ تعالیٰ کے زیر سلطنت، زیر نظر ہے۔ اس کا علم ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ لہٰذا اللہ کی ذات ان توہمات سے بالاتر ہے جو مشرکین کرتے ہیں۔


آیت 92