آیت 37
 

اِنۡ ہِیَ اِلَّا حَیَاتُنَا الدُّنۡیَا نَمُوۡتُ وَ نَحۡیَا وَ مَا نَحۡنُ بِمَبۡعُوۡثِیۡنَ ﴿۪ۙ۳۷﴾

۳۷۔ بس یہی دنیاوی زندگی ہے جس میں ہمیں مرنا اور جینا ہے اور ہم اٹھائے نہیں جائیں گے۔

تفسیر آیات

وہ زندگی کو اسی دنیا کی زندگی میں منحصر سمجھتے تھے۔ آخرت کے تصور کو انبیاء علیہم السلام کی طرف سے استحصالی حربہ کہتے تھے تاکہ لوگ آخرت کی طرف متوجہ ہو کر ان کی سرداری کو بے اعتنائی میں ڈالیں۔


آیت 37