آیت 32
 

فَاَرۡسَلۡنَا فِیۡہِمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡہُمۡ اَنِ اعۡبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ اِلٰہٍ غَیۡرُہٗ ؕ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ﴿٪۳۲﴾

۳۲۔ پھر خود انہی میں سے ایک رسول ان میں مبعوث کیا، ( جس کی دعوت یہ تھی کہ لوگو) اللہ کی بندگی کرو تمہارے لیے اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں ہے کیا تم بچنا نہیں چاہتے ؟

تفسیر آیات

۱۔ فَاَرۡسَلۡنَا فِیۡہِمۡ رَسُوۡلًا: یہ رسول ہمارے نزدیک حضرت ہود علیہ السلام ہیں جیسا کہ ذکر ہو گیا۔

۲۔ اَنِ اعۡبُدُوا اللّٰہَ: اس رسول کی رسالت کا مقصد دعوت توحید اور صرف اللہ کی بندگی کی دعوت تھی اور اس امر واقع کی طرف لوگوں کی راہنمائی تھی کہ واقع اور حقیقت میں تمہارا صرف ایک ہی معبود ہے۔ مَا لَکُمۡ مِّنۡ اِلٰہٍ غَیۡرُہٗ ۔۔۔۔


آیت 32