آیت 57
 

وَ تَاللّٰہِ لَاَکِیۡدَنَّ اَصۡنَامَکُمۡ بَعۡدَ اَنۡ تُوَلُّوۡا مُدۡبِرِیۡنَ﴿۵۷﴾

۵۷۔ اور اللہ کی قسم! جب تم یہاں سے پیٹھ پھیر کر چلے جاؤ گے تو میں تمہارے ان بتوں کی خبر لینے کی تدبیر ضرور سوچوں گا۔

تفسیر آیات

۱۔ کِیۡدَ: پوشیدہ تدبیر کو کہتے ہیں۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا یہ کہنا کہ میں تمہارے بتوں کی خبر لوں گا ، عزم و ارادہ کی بات ہے، دوسروں سے اظہار کی بات نہیں ہے۔

۲۔ وہ کسی تہوار اور میلے پر نکلنے والے تھے۔ اس وقت بتوں کو پاش پاش کرنے کا عزم کر لیا۔


آیت 57