آیت 50
 

وَ ہٰذَا ذِکۡرٌ مُّبٰرَکٌ اَنۡزَلۡنٰہُ ؕ اَفَاَنۡتُمۡ لَہٗ مُنۡکِرُوۡنَ﴿٪۵۰﴾

۵۰۔ اور یہ( قرآن) ایک مبارک ذکر ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے، کیا تم اس کے بھی منکر ہو؟

تفسیر آیات

۱۔ وَ ہٰذَا: کا اشارہ قرآن کی طرف ہے۔ یہ قرآن توریت کی طرح صرف ذِکۡرٌ نہیں بلکہ مُّبٰرَکٌ بھی ہے۔ اس کی تعلیمات، اس کی نصیحتوں میں حقائق کی طرف راہنمائی اور ہدایت کی برکتیں ہیں کہ اس کتاب کے ماننے والوں نے دنیا کو تہذیب سکھائی، تمدن دیا، انسانی قدروں کا احیا کیا اور انسان کو اپنی کھوئی ہوئی انسانیت واپس دی۔

۲۔ اَفَاَنۡتُمۡ لَہٗ مُنۡکِرُوۡنَ: کیا تم ایسی مبارک کتاب کے منکر ہو جس میں صرف تمہاری سعادت مضمر ہے۔

اہم نکات

۱۔ قرآن یقینا مبارک ہے ان لوگوں کے لیے جو اس کی تعلیمات کو اپنا لیں۔


آیت 50