آیت 67
 

فَاَوۡجَسَ فِیۡ نَفۡسِہٖ خِیۡفَۃً مُّوۡسٰی﴿۶۷﴾

۶۷۔ پس موسیٰ نے اپنے اندر خوف محسوس کیا۔

تشریح کلمات

فَاَوۡجَسَ:

( و ج س ) الایجاس دل میں کوئی بات محسوس کرنا۔

تفسیر آیات

مروی ہے کہ اس آیت کی تفسیر میں حضرت امیر المومنین علیہ السلام فرماتے ہیں:

لَمْ یُوجِسْ مُوسَی (ع) خِیفَۃً عَلَی نَفْسِہِ اَشْفَقَ مِنْ غَلَبَۃِ الْجُھَّالِ وَ دُوَلِ الضَّلاَلِ ۔۔۔۔ (نہج البلاغة خطہ ۴)

حضرت موسیٰ (ع) نے اپنی جان کے لیے خوف کا احساس کبھی نہیں کیا بلکہ جاہلوں کے غلبہ اور گمراہی کے تسلط کا ڈر تھا۔


آیت 67