آیت 59
 

قَالَ مَوۡعِدُکُمۡ یَوۡمُ الزِّیۡنَۃِ وَ اَنۡ یُّحۡشَرَ النَّاسُ ضُحًی﴿۵۹﴾

۵۹۔ موسیٰ نے کہا: تمہارے ساتھ جشن کے دن وعدہ ہے اور یہ کہ دن چڑھے لوگ جمع کیے جائیں۔

تفسیر آیات

یَوۡمُ الزِّیۡنَۃِ: وقت اور دن کے تعین کی پیشکش حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طرف سے ہو رہی ہے۔ قومی تہوار کا دن، جس میں پوری قوم اپنی زیب و زینت کے ساتھ جمع ہوتی ہے اور جشن کے دن وقت کا بھی تعین کر دیا کہ ضُحًی کا ہو۔ یعنی جب دن چڑھ جائے۔

حضرت موسیٰ علیہ السلام نے دن اور وقت ایسا منتخب فرمایا جس میں پوری قوم حاضر ہو۔


آیت 59