آیات 61 - 64
 

فَلَمَّا جَآءَ اٰلَ لُوۡطِ ۣ الۡمُرۡسَلُوۡنَ ﴿ۙ۶۱﴾

۶۱۔ جب یہ فرستادگان آل لوط کے ہاں آئے ۔

قَالَ اِنَّکُمۡ قَوۡمٌ مُّنۡکَرُوۡنَ﴿۶۲﴾

۶۲۔ تو لوط نے کہا: تم تو ناآشنا لوگ ہو۔

قَالُوۡا بَلۡ جِئۡنٰکَ بِمَا کَانُوۡا فِیۡہِ یَمۡتَرُوۡنَ﴿۶۳﴾

۶۳۔ کہنے لگے: ہم آپ کے پاس وہی چیز لے کر آئے ہیں جس کے بارے میں لوگ شک کر رہے تھے۔

وَ اَتَیۡنٰکَ بِالۡحَقِّ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوۡنَ﴿۶۴﴾

۶۴۔ اور ہم تو آپ کے پاس امر حق لے کر آئے ہیں اور ہم بالکل سچے ہیں۔

تفسیر آیات

جیسا کہ سورہ اعراف و ہود میں اس واقعہ کا ذکر آگیا۔ حضرت لوط علیہ السلام کو ان ناشناس لڑکوں کو دیکھ کر پریشانی ہوئی کہ کہیں ان نہایت حسین لڑکوں کو دیکھ یہ بدمعاش قوم ان مہمانوں کے سامنے مجھے شرمسار نہ کرے۔


آیات 61 - 64