آیت 21
 

ثُمَّ اَمَاتَہٗ فَاَقۡبَرَہٗ ﴿ۙ۲۱﴾

۲۱۔ پھر اسے موت سے دوچار کیا پھر اسے قبر میں پہنچا دیا۔

تفسیر آیات

۱۔ اَمَاتَہٗ: یہ کافر انسان نہیں دیکھتا کہ وہ تدبیر الٰہی کے ہاتھوں کس قدر بے بس ہے کہ اس سے اللہ زندگی چھین لیتا ہے اور وہ بدبودار مردار کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔

۲۔ فَاَقۡبَرَہٗ: پھر اللہ اسے زیر زمین دفنانے کا حکم دے کر اسے خاک کے شکم میں ڈال دیتا ہے تاکہ لوگ اس کے تعفن سے محفوظ رہیں۔ دفن کرنے کا اللہ نے حکم دیا اور انسان کو اس بات کی سمجھ دی ہے۔ اس لیے اقبر کی نسبت اللہ کی طرف دی گئی۔


آیت 21