آیت 21
 

فَجَعَلۡنٰہُ فِیۡ قَرَارٍ مَّکِیۡنٍ ﴿ۙ۲۱﴾

۲۱۔ پھر ہم نے اسے ایک محفوظ مقام میں ٹھہرائے رکھا۔

تفسیر آیات

مَّکِیۡنٍ: کے معنی یا تو تحفظ دینے والا ہوں گے چونکہ اس حقیر اور ناتواں بوند کو تحفظ صرف رحم مادر میں مل سکتا ہے یا مَّکِیۡنٍ کے معنی توانا اور قدرت مند کے ہیں۔ اس صورت میں مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ہم نے اس نطفے کو ایسی قرار گاہ میں قرار دیا جو ایک بوند کو انسان میں تبدیل کرنے کی توانائی رکھتی ہے۔

رحم مادر اس کائنات کی عجیب ترین چیزوں میں سے ہے کہ ایک بوند جب اس گوشت کے تھیلے کے حوالے ہو جاتی ہے، وہ اپنے دامن میں اسے جگہ دیتا ہے۔ اس کے لیے حیات آفرین فرش بچھاتا ہے جس سے تحفظ بھی ملتا ہے اور غذا بھی اور اس ایک بوند کو انسان بننے کے لیے ضرورت کی تمام چیزیں فراہم کرتا ہے۔


آیت 21