آیت 39
 

اِلَّاۤ اَصۡحٰبَ الۡیَمِیۡنِ ﴿ؕۛ۳۹﴾

۳۹۔ سوائے دائیں والوں کے،

تفسیر آیات

اصحاب یمین وہ لوگ ہوئے جو اپنے عمل کی گرفت میں نہیں ہیں چونکہ ان لوگوں نے اپنے نفس کو نیک اعمال کے ذریعے آزاد کرا لیا اور قرض چکا دیا۔ اصحاب یمین وہ لوگ ہو سکتے ہیں جن کے نامہ اعمال میں قابل گرفت گناہ نہیں ہیں یا وہ ایسے گناہوں کے مرتکب نہیں ہوئے یا ان کے حسنات کی وجہ سے گناہ مٹ گئے یا ان کی توبہ و استغفار کی وجہ سے گناہ معاف ہو گئے۔

اِنَّ الۡحَسَنٰتِ یُذۡہِبۡنَ السَّیِّاٰتِ۔۔۔۔ (۱۱ ھود: ۱۱۴)

نیکیاں بے شک برائیوں کو دور کر دیتی ہیں۔

قرطبی نے اپنی تفسیر میں اس آیت کے ذیل لکھا ہے:

قال ابو جعفر الباقر: نحن و شیعتنا اصحاب الیمین و کل من ابغضنا فہم المرتھنون۔

(امام) ابو جعفر باقر (علیہ السلام) نے فرمایا: ہم اور ہمارے شیعہ اصحاب یمین ہیں اور جو ہم سے بغض رکھتے ہیں وہ سب گروی ہوں گے۔


آیت 39