آیت 41
 

وَ اَصۡحٰبُ الشِّمَالِ ۬ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الشِّمَالِ ﴿ؕ۴۱﴾

۴۱۔ رہے بائیں والے تو بائیں والوں کا کیا پوچھنا۔

تفسیر آیات

اصحاب یمین اور ان کے درجات کے بیان کے بعد اَصۡحٰبُ الشِّمَالِ ، ان کی عاقبت اور برے انجام کا ذکر ہے۔ اور مَاۤ اَصۡحٰبُ الشِّمَالِ بائیں والوں کا کیا پوچھنا کی تعبیر میں ان پر ٹوٹنے والے عذاب کا اجمالی ذکر ہوا ہے۔ آگے تفصیل ہے:


آیت 41