آیت 48
 

ذَوَاتَاۤ اَفۡنَانٍ ﴿ۚ۴۸﴾

۴۸۔ (یہ دونوں باغ) گھنی شاخوں والے ہوں گے

تشریح کلمات

اَفۡنَانٍ:

گھنی شاخوں کو کہتے ہیں اور متنوع یعنی متعدد قسموں کے معنوں میں بھی استعمال ہوا ہے۔

تفسیر آیات

یہ دو باغ گھنی شاخوں یا متنوع اور کئی اقسام کی چیزوں پر مشتمل ہوں گے؟ فہم بشر کے مطابق یہ ان دو باغوں کی خصوصیت اور وصف کا اجمالی بیان ہے تاہم اس مختصر جملے سے انسان بہت کچھ سمجھ سکتا ہے۔


آیت 48