آیات 43 - 44
 

ہٰذِہٖ جَہَنَّمُ الَّتِیۡ یُکَذِّبُ بِہَا الۡمُجۡرِمُوۡنَ ﴿ۘ۴۳﴾

۴۳۔ یہ وہی جہنم ہے جسے مجرمین جھٹلاتے تھے۔

یَطُوۡفُوۡنَ بَیۡنَہَا وَ بَیۡنَ حَمِیۡمٍ اٰنٍ ﴿ۚ۴۴﴾

۴۴۔ وہ جہنم اور کھولتے ہوئے انتہائی گرم پانی کے درمیان گردش کرتے رہیں گے۔

تشریح کلمات

اٰنٍ:

( ا ن ی ) انتہائی گرم۔ یہ انّی یأنی کا اسم فاعل ہے اور قَاضٍ کی طرح یاء محذوف ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ یہ مجرم جو شکلوں سے پہچانے جائیں گے وہی لوگ ہیں جو آخرت اور جنت و نار کو نہیں مانتے تھے۔

۲۔ وہ آتش اور کھولتے پانی کے درمیان گردش میں ہوں گے۔ یہ کھولتا ہوا پانی بھی جہنم ہی میں ہو گا۔ جیسے دوسری جگہ فرمایا:

فِیۡ سَمُوۡمٍ وَّ حَمِیۡمٍ ( ۵۶ واقعۃ: ۴۲)

وہ جلتی ہوا اور کھولتے پانی میں ہوں گے۔


آیات 43 - 44