آیت 34
 

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ﴿۳۴﴾

۳۴۔پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

تفسیر آیات

قبل از وقت آگاہ رہنا کہ قیامت کے دن اللہ کی مملکت سے فرار ممکن نہیں، ایک تنبیہ ہے جو ایک نعمت ہے۔ حضرت علی علیہ السلام سے منقول ہے کہ آپ علیہ السلام نے فرمایا:

مَنْ حَذَّرَکَ کَمَنْ بَشّرَکَ۔ ( نہج البلاغۃ حکمت: ۵۹)

جو (برائیوں سے) خوف دلائے وہ تمہارے لیے مژدہ سنانے والے کے مانند ہے۔

یہ تنبیہ بھی ایک نعمت ہے جس کی وجہ سے انسان اطاعت کرتا، معصیت سے دوری ہوتا اور اس دن کے لیے تیاری کرتا ہے جس سے بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔


آیت 34