آیت 35
 

یُرۡسَلُ عَلَیۡکُمَا شُوَاظٌ مِّنۡ نَّارٍ ۬ۙ وَّ نُحَاسٌ فَلَا تَنۡتَصِرٰنِ ﴿ۚ۳۵﴾

۳۵۔ تم دونوں پر آگ کے شعلے اور چنگاریاں چھوڑی جائیں گی، پھر تم کامیاب نہیں رہو گے۔

تشریح کلمات

شُوَاظٌ:

( ش و ظ ) آگ کا شعلہ جس میں دھواں نہ ہو۔

تفسیر آیات

اے جن و انس! اگر تم دونوں نے قیامت کے دن اللہ کی حکومت سے فرار ہونے کی کوشش کی بھی تو تم آگ کے شعلے اور چنگاریوں کی لپیٹ میں آ جاؤ گے۔

قیامت کے دن اس قسم کی کوشش اگرچہ ممکن نہیں ہے تاہم اگر کسی کے تصور میں آ جائے تو اس کے عدم امکان کا بیان ہے۔


آیت 35