آیت 61
 

وَ اِنَّہٗ لَعِلۡمٌ لِّلسَّاعَۃِ فَلَا تَمۡتَرُنَّ بِہَا وَ اتَّبِعُوۡنِ ؕ ہٰذَا صِرَاطٌ مُّسۡتَقِیۡمٌ﴿۶۱﴾

۶۱۔ اور وہ (عیسیٰ) یقینا قیامت کی علامت ہے پس تم ان میں ہرگز شک نہ کرو اور میری اتباع کرو، یہی سیدھا راستہ ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ اِنَّہٗ لَعِلۡمٌ لِّلسَّاعَۃِ: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا بے باپ پیدا ہونا قدرت الٰہی کا ایک نمونہ ہے کہ وہ قیامت میں انسان کو دوبارہ زندہ کر سکتا ہے اور ساتھ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے معجزات میں بھی قیامت کے ممکن ہونے پر دلائل ہیں کہ وہ مردوں کو زندہ کرتے، مٹی سے پرندہ بناتے اور اس میں روح پھونکتے تھے۔

۲۔ فَلَا تَمۡتَرُنَّ بِہَا: عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت اور معجزات کے بعد قیامت کے وقوع میں شک باقی نہیں رہتا کہ جو ذات عیسیٰ علیہ السلام کو بغیر باپ کے پید اکر سکتی ہے اور عیسیٰ علیہ السلام کے ذریعے مردوں کو زندہ کر سکتی ہے وہ قیامت کے دن سب کو زندہ کر سکتی ہے۔

۳۔ وَ اتَّبِعُوۡنِ: میرے رسول کے ذریعہ میری پیروی کرو۔ راہ راست توحید پرستی میں ہے، بت پرستی میں نہیں۔


آیت 61