آیت 57
 

لَخَلۡقُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ اَکۡبَرُ مِنۡ خَلۡقِ النَّاسِ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَ النَّاسِ لَا یَعۡلَمُوۡنَ﴿۵۷﴾

۵۷۔ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا انسانوں کے خلق کرنے سے زیادہ بڑا کام ہے، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

تفسیر آیات

۱۔ اگرچہ اس کائنات میں انسان اور حیات کی تخلیق اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نشانی اور معجزہ ہے تاہم ایک بے بیکراں کائنات کی تخلیق انسان کی تخلیق سے کہیں زیادہ بڑا کام ہے۔

سورہ نازعات: ۲۷ میں فرمایا:

ءَاَنۡتُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمِ السَّمَآءُ بَنٰہَا ﴿ٝ۲۷﴾

کیا تمہارا خلق کرنا زیادہ مشکل ہے یا اس آسمان کا جسے اس نے بنایا ہے؟

اس آیت کا مفہوم بھی یہی ہے کہ آسمانوں کا بنانا زیادہ اشد و اکبر ہے تو تمہارا یہ کہنا نہایت نادانی ہے: ان بوسیدہ ہڈیوں کو اللہ دوبارہ کیسے پیدا کرے گا؟ کیا تم نے کبھی غور کیا ہے کہ انسان کے دوبارہ بنانے سے کائنات کا بنانا زیادہ سنگین کام تھا جسے اللہ تعالیٰ نے خلق فرمایا ہے تو انسان کو دوبارہ خلق کرنے میں اللہ کو کون سی دشواری پیش آئے گی۔


آیت 57