آیت 66
 

رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ مَا بَیۡنَہُمَا الۡعَزِیۡزُ الۡغَفَّارُ﴿۶۶﴾

۶۶۔ وہ آسمان و زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب ہے، وہ بڑا غالب آنے والا ، بڑا معاف کرنے والا ہے۔

تفسیر آیات

وہ کل کائنات کا حقیقی مالک ہے۔ کائنات کا ہر ذرہ اس کے قبضہ قدرت میں ہے۔ کائنات کا رب یعنی مالک ہے۔ ایسا مالک جو العزیز اپنی تمام مملوکات پر غالب آنے والا ہے۔ الۡغَفَّارُ اس کے باوجود وہ درگزر کرنے والا ہے کہ اگر اپنی مملوک میں سے کسی سے کوئی گناہ سرزد ہوتا ہے تو قہر و غلبہ کے باوجود معاف فرماتا ہے۔


آیت 66