آیت 57
 

ہٰذَا ۙ فَلۡیَذُوۡقُوۡہُ حَمِیۡمٌ وَّ غَسَّاقٌ ﴿ۙ۵۷﴾

۵۷۔ یہ ہے کھولتا ہوا پانی اور پیپ جس کا ذائقہ وہ چکھیں،

تشریح کلمات

غَسَّاقٌ:

( غ س ق ) جہنمیوں کے جسم سے نکلنے والا خون یا پیپ۔

تفسیر آیات

ہٰذَا: اشارہ ہے عذاب کی طرف۔ بہرحال جہنم والوں کے عذاب کا ذکر ہے کہ جہنم میں ان کے لیے کھولتا ہوا پانی اور غَسَّاقٌ ہو گا۔ غَسَّاقٌ کے معنی پیپ کے ہیں اگرچہ اہل لغت نے دوسرے معانی کا بھی ذکر کیا ہے۔ یہاں غَسَّاقٌ پیپ کے معنوں میں زیادہ مناسب ہے۔


آیت 57