آیت 52
 

وَ عِنۡدَہُمۡ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ اَتۡرَابٌ﴿۵۲﴾

۵۲۔ اور ان کے پاس نگاہیں نیچے رکھنے والی ہم عمر (بیویاں) ہوں گی۔

تفسیر آیات

۱۔ بیوی کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کی نگاہ صرف اور صرف اپنے شوہر پر مرکوزہو اور اس کی ساری توجہ کا مرکز اپنا شوہر ہو۔ شوہر کی رضا مندی اس کی منزل ہو اور شوہر کا توجہ حاصل کرنا اس کا اولین مقصد ہو۔

۲۔ اَتۡرَابٌ: ہم عمری میں ایک حسن، زیبائش اور کشش ہے۔ اگرچہ کم سنی میں زیادہ کشش ہے لیکن سنجیدگی اور مزاجوں میں ہم آہنگی میں ہم سنی کا بہت بڑا دخل ہے۔


آیت 52