آیت 111
 

اِنَّہٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِیۡنَ﴿۱۱۱﴾

۱۱۱۔ یقینا وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے۔

تفسیر آیات

حضرت ابراہیم علیہ السلام ایمان کے اس درجے پر فائز تھے جس سے اعلیٰ درجے پر ان کی اولاد میں سے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت علی علیہ السلام فائز ہو سکتے ہیں۔ ایمان و ایقان ہی کا کارنامہ تھا کہ آتش نمرود میں اطمینان کے ساتھ کود جاتے ہیں۔ اللہ پر توکل کا یہ عالم کہ آتش نمرود میں جاتے ہوئے جبرئیل امین جیسے اللہ کے مقتدر فرشتے کی پیش کش کو اعتنا میں نہیں لاتے۔

اہم نکات

۱۔ ایک اللہ پر ایمان تمام دنیا سے بے نیاز کر دیتا ہے۔


آیت 111