آیت 106
 

اِنَّ ہٰذَا لَہُوَ الۡبَلٰٓـؤُا الۡمُبِیۡنُ﴿۱۰۶﴾

۱۰۶۔ یقینا یہ ایک نمایاں امتحان تھا۔

تفسیر آیات

تاریخ امتحان میں ایک نمایاں امتحان تھا کہ عشق الٰہی کے سامنے دنیا کا سب سے عزیز ترین وجود حائل ہو سکتا ہے!! فرزند بھی وہ جو برسوں کے ارمانوں کے بعد پیدا ہوا۔ امتحان بھی وہ کہ اپنے پارۂ جگر کا گلا اپنے ہاتھ سے کاٹ دو۔ اس عظیم قربانی کا حکم ملنے پر نہ تردد ہوتا ہے، نہ اس میں تاخیر کرنے تک کی درخواست کی جاتی ہے۔ بیٹے کی آزمائش بھی باپ سے کم نہ تھی۔ اپنے باپ کے ہاتھ موت کی آغوش میں جانے کے لیے آمادہ ہونا بھی نمایاں امتحان ہے۔

اہم نکات

۱۔ انسان کی عظمت، امتحان کی عظمت سے وابستہ ہے۔


آیت 106