آیت 44
 

وَ مَاۤ اٰتَیۡنٰہُمۡ مِّنۡ کُتُبٍ یَّدۡرُسُوۡنَہَا وَ مَاۤ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلَیۡہِمۡ قَبۡلَکَ مِنۡ نَّذِیۡرٍ ﴿ؕ۴۴﴾

۴۴۔ اور نہ تو ہم نے پہلے انہیں کتابیں دی تھیں جنہیں یہ پڑھتے ہوں اور نہ ہی آپ سے پہلے ہم نے ان کی طرف کوئی تنبیہ کرنے والا بھیجا ہے۔

تفسیر آیات

ان کا انکار کسی علم اور سند ی بنیاد پرنہیں ہے کیونکہ منکرین، ناخواندہ لوگ ہیں۔ انہیں کوئی کتاب ملی ہے نہ ان کی طرف کوئی رسول بھیجا گیا۔ یہ جو بھی موقف بناتے ہیں ان کا اپنا ساختہ و بافتہ ہے۔


آیت 44