آیت 23
 

وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ وَ لِقَآئِہٖۤ اُولٰٓئِکَ یَئِسُوۡا مِنۡ رَّحۡمَتِیۡ وَ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ﴿۲۳﴾

۲۳۔ اور جنہوں نے اللہ کی آیات اور اس کی ملاقات کا انکار کیا وہ میری رحمت سے ناامید ہو چکے ہیں اور انہی کے لیے دردناک عذاب ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا: جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر دلالت کرنے والی آیات و دلائل کو رد کیا اور اللہ کی معبودیت تسلیم نہیں کی، نتیجتاً اللہ سے اپنی امیدیں وابستہ نہیں کیں۔

۲۔ وَ لِقَآئِہٖۤ: اور روز آخرت کا بھی انکار کیا اور تسلیم نہیں کیا کہ اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہے۔

۳۔ اُولٰٓئِکَ یَئِسُوۡا مِنۡ رَّحۡمَتِیۡ: جب ان لوگوں نے دنیا میں اللہ کی رحمت کو قبول نہیں کیا تو لازمی طور پرقیامت کے دن وہ اللہ کی رحمت سے مایوس ہو جائیں گے۔ انہیں خود سمجھ میں آ جائے گا کہ ہم اللہ کی رحمت کے اہل نہیں رہے۔

اہم نکات

۱۔ جو لوگ دنیا میں اپنے آپ کو اللہ کی رحمت کا اہل نہیں بناتے، قیامت کے دن وہ اللہ کی رحمت سے مایوس ہو جائیں گے۔


آیت 23