آیت 33
 

قَالَ رَبِّ اِنِّیۡ قَتَلۡتُ مِنۡہُمۡ نَفۡسًا فَاَخَافُ اَنۡ یَّقۡتُلُوۡنِ﴿۳۳﴾

۳۳۔ موسیٰ نے عرض کیا: میرے رب! میں نے ان کا ایک آدمی قتل کیا ہے، لہٰذا میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل نہ کر دیں۔

تفسیر آیات

حضرت موسیٰ علیہ السلام کا خوف موت کا نہیں ہے بلکہ تکمیل رسالت میں رکاوٹ کا ہے۔ چونکہ آگے جس رسالت کو فرعون کے سامنے پیش کرنا ہے اس میں بڑی دشواریاں ہیں۔ ان میں سر فہرست میرا اپنا ذاتی مسئلہ ہے جو قبطی کا قتل ہے۔


آیت 33