آیت 28
 

اِذۡہَبۡ بِّکِتٰبِیۡ ہٰذَا فَاَلۡقِہۡ اِلَیۡہِمۡ ثُمَّ تَوَلَّ عَنۡہُمۡ فَانۡظُرۡ مَا ذَا یَرۡجِعُوۡنَ﴿۲۸﴾

۲۸۔ میرا یہ خط لے جا اور اسے ان لوگوں کے پاس ڈال دے پھر ان سے ہٹ جا اور دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں۔

تفسیر آیات

یہ ہدایات ایسی ہیں جو کسی سمجھدار شخص کے لیے دی جا سکتی ہیں۔ خط ڈالنے کے بعد ہٹ جائے اور پھر اس کے رد عمل پر نظر رکھے۔ واضح رہے نظر رکھنے والاان کے سارے رد عمل کو سمجھنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ ردعمل عام فہم بھی ہو سکتا ہے اور پیچیدہ بھی۔ اس قسم کی سفارتی ذمہ داریاں تو آج کل اعلیٰ تعلیم یافتہ، تجربہ کار لوگوں کے لیے ممکن ہیں۔ حضرت سلیمان کے معجزے کے علاوہ اس کی اور توجیہ نہیں ملتی۔

اہم نکات

۱۔ دو عظیم مملکتوں کے درمیان سفارت کاری کی ذمے داریاں ایک ہدہد انجام دے، انبیاء علیہم السلام کا معجزہ ہے۔


آیت 28